چینی لڑکی دوستی

سوشل میڈیا پر دوستی، چینی لڑکی ثمر باغ پہنچ گئی

چین سے تعلق رکھنے والی لڑکی سوشل میڈیا پر بننے والے دوست سے ملنے پاکستان پہنچ گئی۔
ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لوئر دیر ضیاءالدین کے مطابق چینی لڑکی قبائلی ثمر باغ کے رہائشی جاوید ہاشمی کے ساتھ کل دیر پہنچی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے چینی لڑکی کو اپنے ماموں عزت اللہ کے گھر ٹھہرایا تھا جہاں ایک رات قیام کے بعد دونوں اسلام آباد روانہ ہو چکے ہیں۔
ڈی پی او کے مطابق چینی لڑکی کے پاس دستاویزات مکمل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی لڑکی سن گوفنگ کی سوشل میڈیا پر جاوید ہاشمی کے ساتھ دوستی ہوئی تھی، دونوں تین سال سے رابطے میں ہیں اور اب شادی کےخواہشمند ہیں۔
دستاویزات کے مطابق پاکستانی نوجوان جاوید ہاشمی کی عمر 16 سال جبکہ چینی لڑکی کی تاریخ پیدائش 3 ستمبر 2002 درج ہے اور وہ 21 سال کی ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا اجلاس 13مئی کو طلب