قبائلی اضلاع سیلز ٹیکس

قبائلی و نیم قبائلی اضلاع سیلز ٹیکس سے مُستثنیٰ قرار

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی نے چار ماہ کیلئے قبائلی و نیم قبائلی اضلاع کو سیلز ٹیکس سے مُستثنیٰ قرار دیدیا۔ اتھارٹی کی طرف سے جاری مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2022 کے تحت سابقہ وفاقی و صوبائی قبائلی اضلاع کو سیلز ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے جس کے بعد ان اضلاع میں خدمات کی فراہمی پر سیلز ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ ان علاقوں کے رہائش پذیر اور کاروبار بھی انہی اضلاع کے اندر واقع ہوں۔
سیلز ٹیکس کی یہ چھوٹ ٹیلی کمیونیکیشن، اس سے ملحقہ دیگر خدمات اور پی ایس ڈی پی، اے ڈی پی کے پروجیکٹس پر لاگو نہیں ہوگی۔ سیلز ٹیکس کی چھوٹ یکم جولائی 2023 سے ان اضلاع کے کاروبار اور معاہدوں پر لاگو ہوگی جو 31 اکتوبر 2023 تک نافذالعمل ہوگا۔ استثنیٰ کا فیصلہ اتھارٹی کے پالیسی بورڈ نے صوبائی حکومت کی اجازت سے کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  غیر قانونی مقیم افغانیوں کی بے دخلی کا سلسلہ ایران سے بھی جاری