مہنگائی شادی کرانا

مہنگائی کے باعث غرباء کیلئے بیٹیوں کی شادی کرانا بھی محال

ویب ڈیسک: خراب معاشی حالات، مہنگائی میں اضافہ اور قوت خرید کم ہونے کے سبب متوسط اور غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے والدین کیلئے اپنے بچوں کی شادی کرانا مزید مشکل ہو گیا ہے۔ بعض والدین جہیز کے مسائل کے سبب پریشان ہیں جبکہ بیشتر والدین شادی کے موقع پر ہونے والے اخراجات کے سبب مشکلات کا شکار ہیں۔ مہنگائی میں مسلسل اضافہ، قوت خرید نہ ہونے کے باعث پشاور سمیت ملک بھر میں والدین نے اپنے بچیوں کی شادی کے موقع پر رسومات کو انتہائی محدود یا ختم کر دیا ہے۔
شادی ہو یا ولیمہ اب شہری محدود پیمانے پر اپنے بجٹ کے مطابق مہمانوں کو مدعو کرتے ہیں۔ مہندی اور دیگر رسومات تقریبا ختم ہو گئی ہیں اخراجات میں مسلسل اضافہ کے باعث شادی ہالز میں تقاریب میں بھی نمایاں کمی آ گئی ہے۔ مہنگائی کے باعث شادی کے اخراجات میں تیس سے پچاس فیصد تک اضافہ ہوا ہے تاہم مہنگائی کے باعث اب شادی تقریبات سادگی سے ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ کیٹرنگ کا کاروبار سو فیصد تک متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔ جہیز کے کاروبار کرنے والے تاجروں کے مطابق اب الیکٹرانکس کی اشیاء کی خرید و فروخت میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ زیادہ تر لوگ جہیز کیلئے سامان قسطوں پر لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری)عطا