بنوں پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ

بنوں، 3 سالہ بچہ پولیو کا شکار، صوبے سے دوسرا کیس رپورٹ

ویب ڈیسک: بنوں میں 3 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئِی ہے جس کے ساتھ ہی یہ خیبرپختونخوا میں رواں سال کا دوسرا پولیو کیس رپورٹ ہوا۔ پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے اور بنوں کے تین سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق رواں سال کا دوسرا پولیو کیس خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوا ہے۔
رواں سال کا پہلا پولیو کیس بھی ضلع بنوں سے مارچ میں رپورٹ ہوا تھا۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ بچے کا عمر بھر کیلئے معذورہونا قابل تشویش ہے، ویکسین سے عمر بھرکی معذوری کو ختم کیا جاسکتا ہے، پولیو کے خاتمے کیلئے مستحکم بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ عالمی طور پر 2023 کو پولیو کےخاتمے کا ہدف قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اورکزئی میں نوجوان کی قتل شدہ نعش برآمد