منشیات فروشی عمر قید کی سزا

چارسدہ، منشیات فروشی ثابت، راشد محمود کو عمر قید کی سزا

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں تیس کلوگرام چرس کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی، ایڈیشنل سیشن جج چارسدہ کی عدالت نے منشیات فروشی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم صادر کر دیا۔
ملزم راشد محمود ساکن آزاد جموں کشمیر کو ایڈ یشنل سیشن جج افتحار علی شاہ چارسدہ کی عدالت نے سزا سنائی، یاد رہے کہ 28 مئی 2022 کو ملزم راشد محمود ساکن آزاد کشمیر کو ایکسائز عملے نے گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  سینٹرل ایشین والی بال لیگ، غیر ملکی ٹیموں کی آمد شروع