رستم احتجاجی مظاہرہ

رستم، ملک میں جاری مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک: ملک میں جاری مہنگائی کے خلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ تحصیل رستم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی نامنظور کے نعرے درج تھے۔ مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد عاصم نے کہا کہ ملک میں جاری مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام فاقوں پر مجبور ہو چکے ہیں جبکہ آئے روز حکومت کی طرف سے عوام پر مہنگائی کا نیا بم گرایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہیں۔ اگر حکومت نے مہنگائی پر قابو نہیں پایا تو احتجاج کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں رکشہ پر فائرنگ سے ماں بیٹی جاں بحق