انسداد پولیو مہم کا آغاز

خیبرپختونخوا کے 17 اجلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

ویب ڈیسک: صوبہ خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے، ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق مہم میں 27 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے جبکہ انسداد پولیو مہم کے لیے 6 ہزار947 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، ایک ہزار 598 ایریا انچارج، 18 ہزار سے زائد پولیس اہلکار بھی تعینات کر دیئے گئِے۔ ای او سی کے مطابق پولیو کے قطروں کیساتھ حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت: فائرنگ واقعات میں خاتون جاں بحق،2افراد زخمی