پولیو ڈیوٹی سے انکار

مطالبات کے حق میں پولیس اہلکاروں کا پولیو ڈیوٹی سے انکار

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کے پولیس اہلکاروں نے اپنے مطالبات کے حق میں پولیو ٹیموں کو سیکورٹی دینے سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق پولیس اہلکاروں کے ڈیوٹی سے انکار کے باعث آج سے شروع ہونے والی پولیو مہم کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق محکمہ پولیس کے ساتھ پولیو ٹیموں کو سیکورٹی دینے کے حوالے سے مذاکرات کرینگے۔ سیکورٹی دینے کے بعد پولیو مہم کا آغاز ہوگا۔ پولیس حکام نے کہا کہ مطالبات ماننے تک بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  جنگ بندی معاہدے کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے، میتھیو ملر