وفاق میں نگران سیٹ اپ

وفاق میں نگران سیٹ اپ، پختونخوا میں بھی حقیقی نگران لانے کی تیاریاں

ویب ڈیسک: وفاق میں نگران سیٹ اپ کی تیاری کے آغاز کے ساتھ ہی خیبرپختونخوا میں بھی نگران سیٹ لانے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں سیاسی نگران ممبران کو کابینہ سے فارغ کرتے ہوئے حقیقی نگران کی تلاش تقریبا مکمل ہوگئی ہے اور بیشتر ممبران کے نام فائنل کرلئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ میں بیٹھے چند افراد کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے اور کچھ کو فارغ کرتے ہوئے نئے ممبران شامل کرنے پر کام ہورہا ہے۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی ممبران کو فارغ کرنے کی ہدایات کی تھی جس کی روشنی میں یہ مشق کی گئی ہے تاہم دوسری جانب یہ معلومات بھی بازگشت کررہی ہیں کہ پوری کابینہ کو ہی تبدیل کردیا جائے، تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت نگران کابینہ کی تعیناتی کا اختیار گورنر کے پاس ہے اور گورنر نے اسی اختیار کو استعمال کرتے ہوئے اب غیر جانبدار کابینہ کی تشکیل کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی کابینہ کیلئے کئی ممبران کو فائنل کر دیا گیا ہے اور نئے سیٹ اپ میں کابینہ کی تعداد بھی کم رکھی جائیگی۔ وفاق میں نگران سیٹ اپ آتے ساتھ ہی خیبرپختونخوا میں بھی نگران سیٹ اپ ترتیب دیدیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اخراجات کم، بجلی پر سبسڈی ختم کرے، آئِی ایم ایف