انجو کے ویزے میں توسیع

بھارت سے آنے والی انجو کے ویزے میں ایک سال کی توسیع

ویب ڈیسک: ضلع دیر بالا کے رہائشی نصراللہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ انجو کے ویزے میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے، اس فیصلہ سے انجو (فاطمہ) کی خوشیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے جو دستاویزات مانگی گئی تھیں وہ فراہم کر دی گئی ہیں۔ نصراللہ نے کہا کہ پاکستان کے تمام ادارے اور محکمے ان کے ساتھ اچھا برتاو کر رہے ہیں، ویزے میں توسیع پر بہت خوشی ہوئِی ہے، دس دن بعد لیٹر جاری کردیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فاطمہ کے ابتدائی طور پر ویزے میں دو ماہ کی توسیع کی گی تھی، ان کی شادی کے بعد اب مزید ویزے میں ایک سال کی توسیع کردی گی ہے، واضع رہے کہ بھارتی لڑکی انجو 22 جولائی کو خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا پہنچی تھی۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں آج سے بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہونے کا امکان