پرویز خٹک مولانا حامد الحق حقانی ملاقات

پرویز خٹک کی مولانا حامد الحق حقانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے جے یو آئی س کے سربراہ اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی سے جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی، سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ مولانا حامد الحق نے پرویز خٹک کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اورانہیں خوش آمدید کہا، مولانا حامد الحق نے کہا کہ ملکی سالمیت اور پاکستان کی بقاء کے لئے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے اور انشاءاللہ کرتے رہیں گے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ مستقبل میں بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے، بعد ازاں پرویز خٹک نے بانی جامعہ دارالعلوم حقانیہ مولانا عبدالحق اور شہید اسلام مولانا سمیع الحق شہید کی قبور پر فاتحہ خوانی کی، ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سیکرٹری جنرل مولانا سید یوسف شاہ، مولانا عرفان الحق، مولانا لقمان الحق، مولانا اسامہ سمیع، مولانا خذیمہ سمیع، امجد اعظم کے علاوہ دیگر شریک تھے۔

مزید پڑھیں:  سردار سلیم حیدر آج گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے