خیبرپختونخوا کی آبادی

خیبرپختونخوا کی آبادی 4 کروڑ 8 لاکھ 56 ہزار 97 تک بڑھ گئی

ویب ڈیسک: نئی مردم شماری کے مطابق 2.38 فیصد اضافہ کے ساتھ خیبرپختونخوا کی آبادی 4 کروڑ 8 لاکھ 56 ہزار 97 افراد تک بڑھ گئی ہے۔ سنہ 2017ء کی مردم شماری کے مطابق صوبہ کی آبادی 3 کروڑ 55 لاکھ 19 ہزار 647 افراد پر مشتمل تھی۔ 6 سالوں کے دوران 53 لاکھ 54 ہزار 133 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ نئی مردم شماری میں آبادی کے لحاظ سے پشاور بدستور گنجان ترین اور ضلع اپر چترال سب سے چھوٹا ضلع ہے جبکہ 8 اضلاع کی آبادی پانچ، پانچ لاکھ افراد سے کم شمار کی گئی ہے۔
پشاور کی آبادی 47 لاکھ 59 ہزار افراد شمار کی گئی ہے۔ ضلع مردان 27 لاکھ 45 ہزار افراد کی آبادی کے ساتھ صوبے کا دوسرا گنجان ترین شہر ہے۔ سوات 26 لاکھ 87 ہزار افراد کی آبادی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ضلع صوابی کی آبادی 18 لاکھ 95 ہزار افراد ہوگئی ہے، چارسدہ کی نئی آبادی 18 لاکھ 35 ہزار افراد، ڈی آئی خان کی آبادی 18 لاکھ 30 ہزار افراد جبکہ مانسہرہ 17 لاکھ 97 ہزار ہوگئی ہے۔ نئی مردم شماری کے مطابق ضلع نوشہرہ کی آبادی 17 لاکھ 41 ہزار، دیر بالا کی آبادی ساڑھے 16 لاکھ، ایبٹ آباد کی آبادی 14 لاکھ 19 ہزار، بنوں کی آبادی 13 لاکھ 58 ہزار ہو گئی ہے، ضلع باجوڑ کی آبادی 12 لاکھ 34 ہزار، ہری پور کی آبادی تقریبا 12 لاکھ، ضلع خیبر کی آبادی11 لاکھ 46 ہزار، لکی مروت کی آبادی 10 لاکھ 41 ہزار ہو گئی ہے۔ بونیر کی آبادی 10 لاکھ 17 ہزار، شانگلہ کی آبادی 8 لاکھ 91 ہزار، جنوبی وزیرستان کی آبادی 8 لاکھ 88 ہزار، ملاکنڈ کی آبادی 8 لاکھ 26 ہزار اور کوہاٹ کی آبادی 8 لاکھ 16 ہزار ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سرکاری سکول میں چھت کا پنکھا استانی کے سر پر آن گرا ، ہسپتال منتقل