خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ

خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کا 8واں اجلاس شروع

ویب ڈیسک: نگران وزیراعلی محمد اعظم خان کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کا 8واں اجلاس شروع ہو گیا جس کیلئے 31 نکاتی ایجنڈا تیار کیا گیا ہے۔ کابینہ اراکین کے علاوہ چیف سیکرٹری اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز بھی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں خیبرپختونخوا جوینائل جسٹس سسٹم رولز 2022 منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے جبکہ پشاور سیف سٹی پراجیکٹ کے لئے پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ کے قیام کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں قومی کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  مغربی رفح پر بھی اسرائیلی بمباری، 4 فلسطینی شہید، 16 زخمی