کیپ ٹاؤن ہنگامے

کیپ ٹاؤن ہنگامے و جلاو گھیراو، برطانوی شہری سمیت 5 ہلاک

ویب ڈیسک: جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں گزشتہ ہفتے شروع ہونے والی منی بس ٹیکسی ڈرائیوروں کی ہڑتال پرتشدد شکل اختیار کر گئی ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مرنے والوں میں ایک 40 سالہ برطانوی شہری بھی شامل ہے۔ جنوبی افریقہ کی نیشنل ٹیکسی کونسل (سانٹاکو) نے کیپ ٹاؤن میں مقامی حکومت کے ساتھ مختلف مسائل حل کرنے میں ناکامی کے بعد ایک ہفتے کے لیے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے گزشتہ ہفتے پولیس کی جانب سے گاڑیاں ضبط کیے جانے کے بعد شہر کے مختلف حصوں میں اچانک ہنگامے پھوٹ پڑے، مشتعل مظاہرین نے بسوں اور کاروں کو نذر آتش کیا اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔
سٹی آف کیپ ٹاؤن کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہڑتال نے کام پر جانے والے لوگوں کو بری طرح متاثر کیا ہے اور بعض اوقات پبلک ٹرانسپورٹ سروسز پر حملوں کی وجہ سے وہ پھنسے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لاہور، پنجاب حکومت کے نامناسب رویہ کیخلاف کسانوں کا احتجاج کا فیصلہ