امریکا چیئرمین پی ٹی آئی سازش

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کسی سازش میں ملوث نہیں، امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق پاکستانی وزیراعظم کے خلاف کسی سازش میں ملوث نہیں۔
ویب ڈیسک: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ سامنے آنے والی دستاویزات پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، پاکستانی سفارتکاروں کے ساتھ ہونے والی نجی گفتگو پر بات نہیں کر سکتا، سامنے آنے والی دستاویزات بھی ثابت نہیں کرتیں کہ امریکا نے کسی پاکستانی رہنما کا انتخاب کیا یا نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکا نے سابق وزیراعظم پاکستان کے دورۂ روس پر تشویش کا اظہار کیا تھا تاہم امریکا سابق پاکستانی وزیراعظم کے خلاف کسی سازش میں ملوث نہیں.
میتھیو ملز نے کہا کہ سابق وزیراعظم پاکستان نے روس کے یوکرین پر حملے والے دن دورہ کیا، سابق پاکستانی سفیر بھی کہہ چکے ہیں کہ امریکا پر الزامات جھوٹے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے نہیں کہا کہ سابق پاکستانی وزیراعظم کو جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  نان ٹیکس فائلرز کے خلاف بڑا قدم،موبائل سمیں بند کرنے کا حکم