پاکستان میں انتخابات امریکہ تشویش

پاکستان میں انتخابات کے دوران ممکنہ پرتشدد کارروائیوں پر امریکہ تشویش کا شکار

ویب ڈیسک: وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کے دوران ممکنہ پرتشدد کارروائیوں پر تشویش ہے، ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ایسی پرتشدد کارروائیوں کو تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے جو ملک میں عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر ہم کسی بھی پرتشدد کارروائی کے حوالے سے فکرمند ہیں جو پاکستان میں عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ایسے ملک میں ایسی پرتشدد کارروائیوں کے حوالے سے کافی فکرمند ہیں جہاں انسداد دہشتگردی کے حوالے سے مشترکہ مفادات ہیں۔
جان کربی کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس تمام معاملے کو انتہائی تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں، خاص طور پر جب بات دنیا کے اس حصے میں انسداد دہشت گردی کے خطرے کی ہو تو پاکستان ہمارا شراکت دار ہے اور ہمیں پوری توقع ہے کہ وہ ہمارے پارٹنر برقرار رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی جاری، مزید 13 ہزار 567 لوٹ گئے