الیکشن اپنے وقت پر

صدر نے نگران وزیراعظم کے تقرر کیلئے خط لکھ دیا، صدر کو کس بات کی جلدی ہے؟ وزیراعظم

ویب ڈیسک: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر کو 12 اگست تک نگراں وزیراعظم کا تقرر کرنے کا کہہ دیا ہے۔ صدر مملکت نے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو خط بھیج دیا۔ اپنے خط میں صدر مملکت نے کہا کہ آئین کے تحت صدر وزیراعظم، قائد حزب اختلاف کے مشورے سے نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کرتے ہیں، میں نے وزیراعظم کی ایڈوائس منظور کی اور 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔ دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے استفسار کیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو کس بات کی جلدی ہے؟ جو خط لکھ دیا ہے۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کا فیصلہ آج رات یا کل تک ہوجائے گا، پوچھتا ہوں صدر کو کس بات کی جلدی ہے، جو خط لکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ خط لکھنے سے قبل صدر مملکت کو آئین پڑھ لینا چاہیے تھا، میرے بطور وزیراعظم پورے 8 دن ہیں، صدر آئین پڑھیں۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری تک میں وزیراعظم ہوں، 3 دن میں فیصلہ نہ ہوا تو پارلیمانی کمیٹی 3 دن میں فیصلہ کرے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی فیصلہ نہ کرسکی تو الیکشن کمیشن معاملہ دیکھے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ تمام اتحادیوں کو آج بلایا ہے، اُن سے نگراں وزیراعظم کے معاملے پر مشاورت کروں گا۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں‌ عملہ سمیت جاں بحق