ہوائی کے جنگلات

ہوائی کے جنگلات میں آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 67 ہو گئی

ویب ڈیسک: ہوائی کے جنگلات میں آگ لگنے سے 67 افراد ہلاک جبکہ ایک ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہو گئیں، لاطینی امریکہ کے جزیرہ ماوئی کے جنگلات میں آتشزدگی قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے، جس سے مزید ہلاکتوں کا بھِی خدشہ ہے، گورنر کے مطابق جلے ہوئے گھروں میں اب بھی کئی افراد کی لاشیں موجود ہوسکتی ہیں۔ تلاش کرنے والی ٹیمیں دھواں دار کھنڈرات میں اب بھی تلاش جاری رکھے ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہوائی کے حکام اس بات کا تعین کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ آگ تاریخی ریزورٹ ٹاؤن میں اتنی تیزی سے کیسے پھیلی۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے 1000 عمارتوں کو نذرآتش اور ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا تھا جس کی تعمیر نو کے لیے ممکنہ طور پر کئی سال اور اربوں ڈالر درکار ہوں گے، یہ آگ ریاست کی تاریخ کی سب سے مہلک قدرتی آفت بن گئی، اس نے سونامی کو پیچھے چھوڑ دیا جس نے ہوائی کے ریاست ہائے متحدہ میں شامل ہونے کے ایک سال بعد 1960 میں ہوائی کے بڑے جزیرے پر 61 افراد کو لقمہ اجل بنا دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کی توپوں کارخ مولانا فضل الرحمان کی طرف