دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز

گوادر: دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ، دہشتگرد ہلاک

گوادر میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گوادر میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی آزادی صحافت کا ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام