سیکریٹری بننے سے معذرت

بائیس گریڈ کی سرکاری افسر کی صدر مملکت کی سیکریٹری بننے سے معذرت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نامزد کی جانے والی بائیس گریڈ کی سرکاری افسر حمیرا احمد نے سیکریٹری بننے سے معذرت کر لی۔
ویب ڈسیک: صدر مملکت عارف علوی کے سیکرٹری کی تعیناتی کا معاملہ اُس وقت نیا رخ اختیار کر گیا، جب صدر کی جانب سے نامزد بائیس گریڈ کی سرکاری افسر حمیرا احمد نے صدر کی سیکرٹری بننے سے معذرت کر لی۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹو گریڈ 22 کی افسر حمیرا احمد نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں بغیر پوچھے ہی نامزد کر دیا گیا، اپنے فیصلے سے سیکرٹری سٹیبلشمنٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔
واضح رہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے اپنے پرنسپل سیکرٹری وقار احمد کو ہٹا کر حمیرا احمد کو سیکرٹری لگانے کی سفارش کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  9مئی فالس فلیگ آپریشن تھا ،عمران خان