پاکستان میں مہنگائی

پاکستان میں مہنگائی دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، تیمور جھگڑا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی تیمور خان جھگڑا نے کہا ہے کہ آج پاکستان بھر میں مہنگائی اور بجلی پر احتجاج دیکھ کر دکھ ہوا، پی ڈی ایم نے پاکستان کو اپنے ذاتی مفاد کی خاطر بیچ دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ 16 مہینوں میں معاشی تباہی کا پیمانہ اب خود کو ظاہر کر رہا ہے، پاکستان میں مہنگائی دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات پوری طرح واضح ہونے کے بعد ن لیگی رہنماوں کی اصلیت واضح ہو گئی ہے۔ اگر مفتاح اسماعیل درست کہتے ہیں کہ روپے کی قدر میں ماہانہ 6 ڈالر کی کمی ہونی چاہیے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم اگلے جون تک ڈالر کو 360-370 کے قریب جاتا دیکھ رہے ہیں۔ تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ روپے کی گراوٹ کے ایندھن، توانائی اور تمام متعلقہ سامان پر اثرات ہوں گے، نگران جتنی دیر اقتدار میں رہیںگے ڈالر کی تباہی کا الزام اتنا ہی ان پر عائد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  وفاق سے حقوق لینا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ،ظاہر شاہ طورو