بجلی بلوں کیخلاف پشاور میں احتجاج

بجلی بلوں میں اضافہ کیخلاف پشاور میں احتجاج، بل نذر آتش

ویب ڈیسک: بجلی کے بلوں میں ناجائز اضافہ کیخلاف صوبائی دارالحکومت پشاور میں احتجاج کا سلسلہ جاری، پشاور کے عوام نے بجلی بلوں میں اضافہ کے خلاف گنج چوک پر احتجاج ریکارڈ کرایا جس میں تاجروں اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پشاور میں ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین نے بجلی کے بل جلا دئیے اور واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے کہا کہ بجلی بلوں میں اضافہ اور ٹیکسز نے ہماری مشکلات بڑھا دی ہیں، انہوں نے کہا کہ بجلی بلوں کو ادا کرنے کے لیے گھریلو سامان تک بیچنے پر مجبور ہو گئے ہیں، انہوں نے حکومت سے ظالمانہ ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
ضلع نوشہرہ میں بھی بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ جھانگیرہ کے عوام نے یونٹ کے اضافی نرخوں اور بل میں ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف احتجاج کے دوران بل جلا ڈالے۔

مزید پڑھیں:  پیسر کی غلط تشخیص پر پی سی بی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل سلیم مستعفی