مہنگائی دیوالیہ

مہنگائی، خریدار کے ساتھ ساتھ دکاندار بھی دیوالیہ ہونے لگے

ویب ڈیسک: تاریخی مہنگائی کے باعث پشاور میں خریداروں کے ساتھ ساتھ دکاندار بھی دیوالیہ ہوگئے ہیں۔ کاروباری مراکز اور گنجان بازاروں پر رش کم اور بیشتر چھوٹے تاجروں کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ اس صورتحال میں پیٹرولیم منصوعات، بجلی اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے بعد بازاروں میں خریدار نظر نہیں آرہے ہیں اور سنسانی کا عالم ہے۔ شہر بھر کے تاجروں نے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں دکانیں چند ہفتوں کے دوران بند ہو گئی ہیں۔
تاجروں کے مطابق مہنگائی کی وجہ سے خریداروں کے ساتھ ساتھ دکاندار بھی دیوالیہ ہوئے ہیں۔ جو چیز دکان کیلئے جس قیمت پر خریدی تھی فروخت کے بعد اچانک اس کی قیمت دوگنا بڑھ گئی جبکہ ان کا سرمایہ ایک ہی جگہ پر کھڑا ہے اور دکانوں میں اب وہی سامان خریدنے کیلئے اضافی پیسوں کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے لین دین اور ادائیگیوں کا نظام بری طور پر متاثر ہوا ہے اور بروقت ادائیگیاں نہ کرنے کی وجہ سے تاجر بڑی تعداد میں ڈیفالٹر ہونے لگے ہیں۔ دوسری جانب کاروبار میں مندی کے ساتھ بڑی تعداد میں ملازمین کو بھی کم کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں بیروزگاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف ریلی، شرکاء کی شدید نعرے بازی