ڈینگی الرٹ جاری

موسم میں تبدیلی، ڈینگی کے حوالہ سے الرٹ جاری

ویب ڈیسک: محکمہ صحت نے درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ صوبہ کے حساس اضلاع میں ڈینگی مچھروں کی روک تھام کیلئے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری اعداد و شمار کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 78 ہوگئی ہے۔ جن میں سے پشاور میں 22 کیس، مردان میں 13 کیس، صوابی میں 9 کیس، چترال لوئر میں 7 کیس، باجوڑ میں 6 کیس، کوہاٹ میں 4 کیس، نوشہرہ میں 3 کیس، ڈی آئی خان میں 2 کیس، خیبر، ایبٹ آباد، دیر لوئر میں دو کیس جبکہ بٹگرام، ہنگو، طور غر، مانسہرہ، لکی مروت اور بنوں میں اب تک ڈینگی سے متاثرہ ایک، ایک مثبت کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈینگی وائرس کے حوالے سے پشاور اور مردان میں زیادہ کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔ قبائلی اضلاع سمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں ڈینگی صورتحال کو مانیٹرنگ کو کیا جا رہا ہے۔ اس بارے میں محکمہ صحت نے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں انہیں فوری طور پر ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی نے11 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کر دی