دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائی

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ اور خیبر میں پاک فوج کی الگ الگ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں میجر سمیت پاک فوج کے 3 اہلکار شہید ہوگئے دریں اثناء آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ضلع بنوں کا دورہ کیا جہاں جانی خیل کے علاقے میں گزشتہ روز فوجی قافلے پر خود حملے کے نتیجے میں 9 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس لعنت سے قوم کی حفاظت کے لیے پاک فوج دہشت گردی کے خلاف مضبوط کوششیں کرتی رہے گی۔ فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اور قوم کبھی بھی دہشت گردوں کے بزدلانہ اقدام سے کمزور نہیں پڑیں گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو غلط فہمی ہے کہ وہ جوانوں کے عزم اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کرسکتے ہیں۔خیال رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے گزشتہ سال نومبر میں حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کرنے کے بعد سے خاص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کی جولائی میں جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں دہشت گردی اور خودکش حملوں میں مسلسل اور تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا، جس میں ملک بھر میں 389 افراد کی جانیں گئیں۔ورٹی فورسز نے رواں سال 13 ہزار 619 انٹیلی جنس آپریشنز کیے جن میں ایک ہزار 172 دہشت گرد مارے یا گرفتار کیے گئے۔پاک فوج کی جانب سے ایک تسلسل کے ساتھ طویل عرصے سے دہشت گردی کے خلاف جو جنگ جاری ہے اس میں کبھی تیزی اور کبھی آہستہ روی ضرور آتی رہی ہے لیکن اس کا اختتام کب ہو گا اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا سوائے اس کے کہ آخری دہشت گرد کے ہلاک یا پھر مطیع ہونے تک اس جدوجہد کو بہرحال جاری رکھنا ہو گا پاک فوج اور حکومت دونوں کی جانب سے مناسب شرائط پر ان عناصر کو مطیع ہونے اور پرامن رہنے کی فراخدلانہ پیشکشیں ہوتی رہی ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کی بجائے الٹا اپنی سخت شرائط پیش کرکے انہوں نے پرامن طور پر اس کشمکش کی راہیں خود ہی مسدود کر دی ہیں اب سوائے اب ہوائیں ہی کریں گی روشنی کافیصلہ جس دیئے میں جان ہو گی وہ دیا رہ جائے گا کے مصداق معاملہ ہے یہ سلسلہ صبر آزما اور طویل ضرور ہو سکتی ہے مگر بالاخر شکست ہی دہشت گردوں کا مقدر ہوگی۔

مزید پڑھیں:  خبریں اچھی مگر نتائج؟؟