اقتصادی اور ثقافتی تعلقات

اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کا فروغ، ایران اور افغان حکام میں ملاقات

ویب ڈیسک: ایران اور افغانستان کے مابین اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کے حکام کے مابین ہونے والی ملاقات مثبت سمت میں بڑھنے لگی ہے۔ قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل میں ایرانی سفیر حسن کاظمی قمی سے ملاقات کی اور ایران اور افغانستان کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ طالبان وزارت خارجہ کے مطابق دورے کے دوران ایرانی سفیر حسن کاظمی قمی نے کہا کہ ایرانی عدلیہ کا ایک وفد مستقبل قریب میں کابل کا دورہ کرے گا تاکہ عدالتی تعاون اور موت کی سزا پانے والے افغان قیدیوں کی فائلوں تک رسائی حاصل کی جا سکے۔
طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان حافظ ضیاء توکل نے ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا ہے کہ اس ملاقات میں حسن کاظمی قمی نے افغانستان کے ساتھ ایران کے سیاسی، تجارتی، اقتصادی، ثقافتی اور انسانی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وفد کا دورہ کابل متاثر کن تھا۔ دونوں جانب سے ملاقات میں شریک رہنماوں نے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مستقبل میں اسی طرح کی ملاقاتوں اور وفود کے دوروں کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:  دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیاگیا