بجلی چوری کے آلات نصب کرنیوالے منظم گروہ کا انکشاف

ویب ڈیسک: پشاور شہر اور گردونواح میں بجلی چوری کے آلات نصب کرنے والے ایسے منظم گروہ کا انکشاف ہوا ہے جس کے ارکان گھریلو اور کمرشل پلازوں میں بجلی چوری کے آلات نصب کر کے واپڈا کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا چکے ہیں اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے بجلی چوری کے آلات نصب کرنے والے گروہ کے ارکان واپڈا عملہ کی ملی بھگت سے ڈبل گیم کرتے ہوئے نشاندہی کر کے اپنے لگائے آلات پکڑوا کر صارفین کو ڈرا دھمکا کر ہزاروں روپے ہتھیا کر آپس میں بانٹ لیتے ہیں
اس امر کا انکشاف اصلاحی کمیٹی افغان کالونی پشاور کے صدر محمد ارشاد تندر نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ گروہ کا سرغنہ شہزاد نامی نوجوان ہے جو پشاور یونیورسٹی کا طالبعلم جس کا تعلق چارسدہ سے ہے اور وزیر کالونی پشاور میں مقیم ہے جسے اس سے قبل ایف آئی اے پشاور سنگین مقدمہ میں جیل یاترا بھی کرا چکی ہے ۔ ارشاد خان تندر نے مزید کہا کہ اس طرح مافیا کے ارکان حکومت پاکستان کو اب تک کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا چکے ہیں۔ اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے محمد ارشاد تندر نے نگران وزیر اعظم ، وزیر پٹرولیم اور دیگر حکام سے گروہ کے ارکان کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے ۔

مزید پڑھیں:  سیکرٹری الیکشن کمیشن سید آصف حسین مستعفی