چینی مصنوعی بحران

مصنوعی بحران کے باعث پشاور میں چینی اور آٹا مزید مہنگا

ویب ڈیسک: پشاور میں چینی اور آٹا مصنوعی بحران کے باعث مزید مہنگا ہو گیا ہے، ذرائع کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 2900 اور 3000 میں فروخت ہونے لگا جبکہ 80 کلو آٹے کی بوری 500 روپے مہنگی، قیمت 11800 تک پہنچ گئی۔
پشاور میں چینی کا مصنوعی بحران بھی قیمتیں بڑھنے کی اہم وجہ قرار دی جا رہی ہے، مارکیٹ میں چینی کی بوری 10 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ تین دنوں کے دوران چینی کی بوری کی قیمت میں ساڑھے تین ہزار روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حالیہ مہنگائی اور حکام کی بے بسی کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا جبکہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے وارے نیارے ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے علی ظفر کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا