بجلی کے بڑے بل،شہریوں نے کنکشن منقطع کرواناشروع کردیئے

ویب ڈیسک:بجلی کے بلوں میں خوفناک ترین اضافہ کے باعث مزدور طبقے نے اپنے گھروں کے بجلی کے کنکشن منقطع کرنا شروع کردیئے ہیں۔ بیرو زگاری بڑھنے کے باعث صورتحال بہت سنگینی کی جانب بڑھ رہی ہے، آئی پی پیز کے پرانے معاہدوں پر فوری طور پرنظر ثانی کی جائے، پنجاب سے ٹیکسٹ بک بورڈ کاکام واپس پشاورمنتقل کیا جائے۔ پاکستان بزنس فورم کے سینئر نائب صدر مشتاق خلیل کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں دو مہینوں کے دوران بیروزگاری میں 70فیصد سے ز ائد کا اضافہ ہوا ہے۔
مہنگائی کے باعث گزشتہ دو مہینوں کے دوران امن وامان کی صورتحال بگڑ گئی ہے، ایک چھوٹی فیملی بھی مہنگائی کے باعث پچاس ہزار روپے میں گزارہ نہیں کر سکتی۔ مزدور طبقے نے بجلی کے بل جمع نہ کرنے کے باعث اپنے گھروں کے بجلی کے کنکشن منقطع کردیئے ہیں۔ پشاور کے کاروباری مراکز سنسان ہونے لگے ہیں ۔گزشتہ چار مہینوں کے دوران پشاو ر کے مختلف علاقوں میں سات سو سے زائد کاروباری مراکز بند ہو گئے ہیں جبکہ مزیدکاروباری مراکز کے بند ہونے کے امکانات ہیں۔ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے سختی سے اقدامات ہونے چاہئے۔

مزید پڑھیں:  بجٹ تیاری، تنخواہوں میں‌اضافہ سمیت پنشن سسٹم میں تبدیلیاں متوقع