لوئر دیر، اعظم کرکٹ لیگ عباس کلب نے جیت لی

ویب ڈیسک: ضلع لوئر دیر کی سیاحتی وادی پیٹو درہ میں ایک ماہ سے جاری اعظم کرکٹ لیگ اختتام پذیر ہو گئی، نتائج کے مطابق عباس کرکٹ کلب نے صدام کلب کو 30 رنز سے ہراکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ذرائع کے مطابق لوئر دیر میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میچ کے موقع پر تماشائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور خوب لطف اندوز ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ایک ماہ جاری رہنے والے اعظم کرکٹ لیگ کے فائنل کےبعد رنگا رنگ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا اور اس موقع پر کھلاڑیوں کو شیلڈز، میڈلز اور ٹرافیوں سے نوازا گیا۔
مقامی کھلاڑیوں نے فائنل کے موقع پر کہا کہ تیمرگرہ میں 10 سال گزرنے کے باوجود سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا وعدہ پورا نہ ہو سکا، مقامی نوجوان صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں، وسائل فراہم کیے جائیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں تیز رفتار کار نے 2شہریوں کو کچل ڈلا