کاٹلنگ، ٹریفک حادثہ میں بچے سمیت تین افراد شدید زخمی

ویب ڈیسک: ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ میں سوات موٹروے بابوزو انٹرچینج کے قریب موٹر کار الٹ کر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں بچے سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں 33 سالہ داؤد خان، 17 سالہ کاشف اور ایک بچہ ساکنان تھانہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں تیز رفتار کار نے 2شہریوں کو کچل ڈلا