پروٹین کے حصول کیلئے پھلوں کا استعمال انتہائی مفید

ویب ڈیسک:جسمانی فٹنس کیلئے انسان مختلف ایکسرسائز کرنے کے ساتھ ساتھ پروٹین کا بھی باقاعدگی سے استعمال کرتا رہتا ہے، اس بارے میں جم ماسٹرز نے بھی اپنا ایک منفرد آئِیڈیا تیار کر رکھاہے کہ پروٹین کھائے بنا ایکسرسائز نقصان دہ ہے لیکن انہوں نے اس کیلئے فروٹ کو اولیت دیتے ہوئے کہا ہے کہ فروٹ ایک قدرتی ذریعہ ہے جس سے انسان سب سے بہترین پروٹین حاصل کر سکتے ہیں۔ یہاں پھلوں کے فوائد عوام کیساتھ شیئر کرنا مقصود ہے۔
آم کھانے سے قبض کی شکایت نہیں رہتی
پھلوں کا بادشاہ مانا جانے والا آم مقوی اور زود ہضم ہے، مزاج کے اعتبار سے گرم تر ہے، نیا خون پیدا کرتا ہے جسم کو فربا کرنے کیساتھ ساتھ دیگر کئی فوائد کا بھی حامل ہے، آم کھانے سے قبض کی شکایت نہیں رہتی اور یہ پیشاب آور ہے اور گردوں کے افعال بھی بہتر بناتا ہے۔ آم کے بعد دودھ پینے سے جسم میں طاقت آتی ہے، یہ دل، دماغ، معدے اور پھیپھڑوں کو طاقت پہنچاتا ہے۔ ان فوائد کے علاوہ نہار منہ آم کھانا مضر ہے جبکہ کھٹا آم بھی مضر صحت گردانا جاتا ہے۔ پختہ شیریں اور بے ریشہ آم بہترین ہوتا ہے۔
سیب رنگت نکھارنے اور دماغی صحت میں اکسیر ہے
سیب کے فوائد لاتعداد ہیں، یہ بہترین دماغی غذا ہے کیونکہ اس میں دوسرے پھلوں کی نسبت فاسفورس اور فولاد زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں، طبی ماہرین کے مطابق فاسفورس دماغ کی اصلی غذا ہے اس لئے اس کے کھانے سے جسمانی فوائد کے علاوہ دماغی طاقت اور اس کے افعال میں بہتری آتی ہے، اس کے متواتر استعمال سے جسم میں خون پیدا ہوتا ہے۔ رنگت نکھرتی ہے، رخساروں میں سرخی پیدا ہوتی ہے، گردے اور آنتوں کے لیے بھی یہ اکسیر ہے۔ سیب جگر کے فعل کو درست کر کے سستی رفع کرتا ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ خواتیں کو خصوصیت کے ساتھ سیب زیادہ مقدار میں کھانا چاہیے۔ سیب کا مربہ دماغ اور خون کی کمزوری کیلیے مفید ہے، سیب کسی حد تک بھاری اور دیرسے ہضم ہوتا ہے اس لئے اسے رات کو سونے سے قبل کھانہ نہیں چاہئے، اس کے بارے میں آئمہ کرام کا کہنا ہے کہ سیب کو صبح نہار منہ کھانا چاہئے۔
کچے کیلے کی سبزی گرمی اور خشکی رفع کرتی ہے
وٹامنز کے لحاظ سے کیلا مفید ترین پھلوں میں سے ایک ہے، کیلے میں نشاستہ اور شکر زیادہ ہوتی ہے اس میں بہت زیادہ ٹھوس غذائیت ہوتی ہے جو کھانے والے کو دیر تک فل ٹائٹ رکھتا ہے اور اسے بھوک نہیں لگتی۔ نہایت مقوی اور جسم کو موٹا کرنے والی غذا ہے۔ کیلا تواتر کیساتھ روزانہ کھانے سے جسم میں طاقت اور خون پیدا ہوتا ہے۔ کیلے کو خوب چبا چبا کر پانی سا بنا کر حلق سے نیچے اتارنا چاہیے، کمزور معدے والوں کو اس کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیے، کچے کیلے کی سبزی گرمی اور خشکی کے نقائص کی رافع ہے۔
مالٹا زود ہضم اور طاقت بخش ہے
مالتا نہایت خوش زائقہ اور مفید پھل ہے، سردیوں کی سوغات اس پھل کا مزاج سرد تر ہے، یہ زود ہضم اور طاقت بخش ہے اور جسم میں تازا خون پیدا کرتا ہے۔ گرمی رفع کرتا ہے، بد ہضمی بخار میں اس کا استعمال نہایت سود مند ہے لیکن کھانسی اور زکام میں نقصان پہنچاتا ہے۔
سنگترہ دل اور جگر کیلئے انتہائی مفید
سنگترہ معدے اور آنتوں کو صاف کرتا ہے، ہاضمے کو تقویت پہنچاتا ہے جبکہ اس پھل کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ قبض کشا ہے۔ سنگترہ دل اور جگر کیلئے بے انتہا مفید ہے، اس کا جوس شیر خوار بچوں کیلئے آب حیات سے کم نہیں۔ سینے کو صاف کرتا ہے، گرمی اور پیاس کو رفع کرتا ہے، ثقیل غذا کے بعد سنگترے نہایت مفید ہوتے ہیں۔
دودھ پلانے والی ماوں کیلئے خربوزے کا استعمال بہترین
خربوزہ گرم تر فرحت بخش پھل ہے، یرقان اور قبض دور کرتا ہے۔ رکے ہوئے پیشاب کو کھولتا ہے، پسینہ لاتا ہے اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے بہتر ہے، بچے کی فیڈ کو پورا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کا زیادہ استعمال گرمی پیدا کرتا ہے۔
گاجر تیز دل کی دھڑکن کرے کنٹرول
گاجر سرد اور وٹامن کیلئے بے حد مقبول ہے۔ گرمی، بادی، بلغم کی بیماریاں اور تیز دل کی دھڑکن میں مفید ہے، خون پیدا کرتی ہے۔ گاجر دماغ اور معدے کو طاقت دیتی ہے، یہ کئی طریقوں سے استعمال ہوتی ہے۔ کچی، اچار، مربہ اور حلوہ کی صورت میں اس کا استعمال ممکن ہے۔ گاجر کا مربہ دل اور دماغ کو طاقت دیتا ہے۔ گاجر ابال کر حسب شوق نمک یا میٹھا ڈال کر کھانا صحت کے لیے بہترین ہے۔ رات کو پانی میں ابال کر رکھیں صبح چھلکا اور گھٹلی نکال کر کھائیں معدے اور دماغ کیلئے بہترین ہے۔
بیر آنکھوں کی بینائی بڑھاتا ہے
بیر سرد خشک پھل ہے، یہ خون صاف کرتا ہے، آنکھوں کی بینائی کو بڑھاتا ہے۔ سوکھا بیر بہت مفید ہے ہلکا ہاضم، تھکان اور پیاس مٹانے والا ہے۔ بچے کو کڑوی دؤائی کھلانے سے پہلے بیر کے چند پتے چبا لیں اس سے دوائی کا کڑوہ پن معلوم نہیں ہوگا۔
شکر قندی پھیپھڑوں کو طاقت بخشتی ہے
شکر قندی گرم تر پھل ہے لیکن یہ پھیپھڑوں کو طاقت دیتیا ہے، اس میں نشاستہ بہت ہوتا ہے، محنت مزدوری کرنے والوں کو بہت فائدہ دیتی ہے۔ شکر قندی کے بعد سونف چبا لینا چاہیے بہت مفید ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا میں فائرنگ سے خاتون قتل