حوالہ ہنڈی میں ملوث افرادکوانٹر پول کے ذریعہ لانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:ایف آئی اے خیبر پختونخوا نے مختلف اضلاع بشمول پشاورمیں حوالہ ہنڈی اور کرنسی کے غیر قانونی ایکسچینج میں سیاسی افراد کے شامل ہونے کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث بیرون ممالک میں مقیم افراد کیخلاف انٹر پول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالہ سے پیر کے روز ڈائریکٹر ایف آئی اے نثار احمد کی پریس بریفنگ کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں حوالہ کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں کی گئی ہیں
ہنڈی حوالہ کا کاروبار کرنے والوں کے رابطے باہر ممالک میں ہے بیرون ممالک مقیم ان افراد پر ہاتھ ڈالنے کیلئے انٹر پول سے رابطہ کیا جائے گا اس ضمن میںبیرونی ممالک میں مقیم ایجنٹس کی معلومات حاصل کر لی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ہنڈی حوالہ کے کاروبار میں کوئی سیاسی شخصیت براہ راست ملوث نہیں عدالت نے احکامات دئیے ہیں کہ جن دکانوں میں کوئی اور کاروبار بھی ہورہا ہے ان دکانوں کو سیل نہیں کیا جائے گا سرحدوں پر امیگریشن حکام سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کام کر رہے ہیں
ایف آئی اے سرحدوں پر تلاشی لینے کی مجاز نہیں انہوں نے کہا کہ قوانین سخت کرنے کے حوالے سے حکومت کو تجاویز دی ہیں جس پر عملدر آمد سے غیر قانونی کاروبار کی روک تھام ہوسکے گی اس کے علاوہ تین مہینوں کے دوران پشاور، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان، نوشہرہ، سوات، مردان، بٹ خیلہ اور کوہاٹ کے مختلف علاقوں اور طورخم بارڈر پر کارروائی کی گئی اور 67 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی اس دوران جن ملزموں کو گرفتار کیا گیا وہ یو اے ای، سعودی عرب و دیگر ممالک سے ہنڈی حوالہ کے نیٹ ورک کے ساتھ رابطے میں تھے ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں اور موبائل فونز برآمد کرکے ملزمان کی زیر استعمال دکانیں اور دفاتر بھی سیل کردئیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات