امریکا پاکستان میں آزادانہ انتخابات پرزوردیتا ہے، میتھیو ملر

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا پاکستان میں آزادانہ انتخابات پرزوردیتا ہے لیکن کسی ایک سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتا۔ میتھیو ملر نے الیکشن کمیشن کے سربراہ سے ملاقات سے متعلق سوال پر کہا کہ اس ملاقات کے بارے میں مخصوص تبصرے کیلئےسفارت خانے سے رجوع کروں گا لیکن میں اس بات کا اعادہ کروں گا جو میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ امریکا پاکستان میں انتخابات کے نتائج کے حوالے سے کوئی موقف اختیار نہیں کرتا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 2 روزہ پاک انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2024 کا انعقاد