گوگل میپس کی جانب سے دلچسپ فیچر متعارف

ویب ڈیسک: گوگل میپس کی جانب سے صارفین کی سہولت کے لیے دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گوگل میپس میں متعدد مقامات کو فیورٹ کے طور پرمحفوظ کرنے کیلئے اب ایموجیز کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس ایپ میں صارف کسی بھی ایموجی کو کسی مخصوص مقام کی علامت کے طور پر استعمال کر سکتا ہے۔
چاہے وہ کوئی بھی جگہ ہو اس کی شناخت کے لیے فون میں دستیاب کسی بھی ایموجی کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ان ایموجیز سے صارفین کو کسی بھی محفوظ مقام کو شناخت کرنا بہت آسان ہو گا لیکن اس کیلئے یہ یاد رکھنا لازمی ہے کہ کس مقام کے لیے کونسا ایموجی استعمال کیا گیا ہے۔
گوگل کی جانب سے اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی گئی تھی جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ نقشے کو کیسے تبدیل کرسکتا ہے، اس مقصد کے لیے اس مقام پر کلک کریں جسے گوگل میپس پر سیو کرنا چاہتے ہیں، پھر نیچے سیو پر کلک کریں تو صارفین کو منزل کو سیو کرنے اور اسے آسانی سے تلاش کرنے میں سہولت رہے گی۔ اس کے بعد نیو لسٹ پر کلک کر کے اس جگہ کا نام لکھیں اوراوپر موجود چوز بٹن کا انتخاب کریں۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب میں نامناسب لباس کا فیشن شو ،سوشل میڈیاپر تنقید