ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سکینڈل میں مزید تین افراد گرفتار

ویب ڈیسک: پشاور میں ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے معاملے میں مزید تین افراد گرفتار کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ کے ذریعے نقل اور پرچہ آوٹ کرنے کا معاملہ ہر گزرتے دن کیساتھ نیا موڑ اختیار کرتا جا رہا ہے۔ ایک کے بعد مزید تین افراد گرفتار کر لئے گئے۔
پولیس ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پرچہ آوٹ کرنے میں ملوث ایک مبینہ ملزم کی نشاندہی پر مزید تین افراد گرفتار کر لئے گئے، اب ملزمان کی تعداد چار ہوگئی جس میں ایک سرغنہ ہے، مبینہ ملزمان ایک گینگ ہے اور اسی طرح کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمان سے پولیس کے اعلی حکام تفتیش کررہے ہیں۔ ملزمان امتحانی ہال میں پرچہ آوٹ کرنے والے لوگوں سے رابطے سمیت اس قسم کیسز میں براراست ملوث ہیں۔

مزید پڑھیں:  مہمند، ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے نرس اغوا، ڈی پی او لا لاتعلقی کا اظہار