پشاور اور کئی اضلاع میں آشوب چشم پھیلنے کی شکایات

ویب ڈیسک: صوبے کے مختلف اضلاع بشمول پشاور کے بعض علاقوں میں آشوب چشم پھیل گیا ہے ڈاکٹرز کے مطابق آشوب چشم کا مرض کراچی سے سفر کرنے والے افراد کے ذریعے خیبر پختونخوا میں داخل ہوا ہے جس کی وجہ سے اب تک ہزاروں کی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں پشاور میں بھی سینکڑوں کی تعداد میں شہری آشوب چشم میں مبتلا ہوئے ہیں اس بیماری میں آنکھوں کا سرخ ہونا اور ان سے پانی بہنا بڑی علامات ہیں اس بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد شہر کے مختلف سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے بڑی عمر کے لوگوں کے علاوہ سکولز میں پڑھنے والے بچوں میں بھی تیزی سے آشوب چشم پھیل رہا ہے ڈاکٹرز کے مطابق آنکھوں کو ٹھنڈے پانی سے دھونے اور چشمے کے استعمال سے اس مرض سے بچا جا سکتا ہے دوسری جانب محکمہ صحت نے ہسپتالوں کو آشوب چشم کے مریضوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے ۔

مزید پڑھیں:  جمرود،علاقہ شاہ کس میں بدبخت بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل، مقدمہ درج