واٹس ایپ نے چیٹ لاک کا نیا فیچر متعارف کرا دیا

ویب ڈیسک: واٹس ایپ نے چیٹ کو محفوظ رکھنے کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا۔ کمپنی ماہرین کے مطابق واٹس ایپ میں چیٹ لاک کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے، پاس ورڈ آپ کی چیٹس کو چیٹ لاک کے ذریعے محفوظ رکھتا ہے جسے آپ کی اجازت کے بغیر کوئی بھی چیک نہیں کر سکتا۔ چیٹ لاک میں اپنی گفتگو محفوظ رکھنے کیلئے الگ سے فولڈر بنانا ہوگا۔
چیٹ لاک آپ کو اپنی ذاتی گفتگو کو ایک الگ فولڈر میں سٹور کر دیتا ہے جسے سوائے پاس ورڈ لاگ ان کے بغیر کھولا نہیں جا سکتا. اس میں دوستوں سے رکھیں اپنی پارٹیوں خصوصا سرپرائز پارٹیوں کو خفیہ تاکہ دوستوں کو عین موقع پر جان کر خوشی دوبالا کی جا سکے۔لاک کرنے کے بعد چیٹ کو آسانی سے ان لاک کیا جا سکتا ہے۔
اس بار یہ لاک فگر یا حروف کا مکسچر نہیں ہوگا بلکہ اسے منفرد انداز سے کھولا جا سکے گا۔ یعنی اول تو یہ کہ جس چیٹ کو آپ لاک کرنا چاہتے ہیں اس میں چیٹ کی معلومات کو تھپتھپائیں تو چیٹ لاک ہو جائِیگی۔ اس کا دوسرا طریقہ فنگر پرنٹ کا ہے، فنگر پرنٹ کے ساتھ اس چیٹ کو لاک کریں یا فیس آئی ڈی کے ساتھ . ان میں سے کسی بھی طریقہ پر اسے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔ مقفل چیٹس فولڈر کھولنا ہو تو ویو پر کلک کرنا ہو گا۔

مزید پڑھیں:  بشکیک میں حالات کنٹرول میں نہیں،وطن پہنچنے والے طلباء نے حقیقت بتا دی