کوروس پیس 2 گھڑی بھی اور ساتھی بھی

ویب ڈیسک: سائنس کی دنیا بہت وسیع ہے اور اس میں ہر گزرتے دن کیساتھ نت نئی ایجادات ہو رہی ہیں، سائنس دان نت نئی ایجادات میں ایک دوسرے پر سبق لیجانے کیلئے ہر دم مصروف رہتے ہیں۔ اب کی بار امریکی ماہرین نے ایسی گھڑی تیار کی ہے جو نہ صرف وقت بتائے گی بلکہ اس گھڑی کی مدد سے ایکسرسائز اور جسمانی فٹنس میں بھی کام لیا جا سکتا ہے۔ کوروس پیس 2 نامی اس گھڑی کے خواص میں ہارٹ ریٹ، شوگر ٹیسٹنگ، قدم اور رفتار کا اندازہ ساتھ میں وقت کی بچت کیلئے اس میں بہترین ٹائمر سسٹم بھی موجود ہے۔ بہترین وائی فائی سسٹم کی استعداد رکھنے والی اس گھڑی کو کسی بھی سسٹم سے کنیکٹ کیا جا سکتا ہے۔
کوروس پیس 2 نامی اس گھڑی میں میوزک سسٹم اور ایئر بڈز کیساتھ کنیکٹ کر کے کسی موبائل کی طرح لوگوں سے بات چیت بھی کی جا سکتی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ واٹر پروف بھی ہے۔ ماہرین نے اسے خصوصا ایکسرسائز کرنے والوں کیلئے بہترین تحفہ قرار دیدا ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب میں نامناسب لباس کا فیشن شو ،سوشل میڈیاپر تنقید