آئِی سی سی ورلڈ کپ، قومی ٹیم لاہور ایئرپورٹ سے بھارت روانہ

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں شرکت کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم لاہور ایئرپورٹ سے بھارت کیلئے روانہ ہوگئی، یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم براستہ دبئی بھارت جائے گی۔ ذرائع کے مطابق دبئی پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم وہاں 9 گھنٹے قیام کرے گی جبکہ قومی ٹیم بھارتی وقت کے مطابق آج رات 8 بجے حیدرآباد پہنچے گی۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم 29 ستمبر کو اپنا پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف حیدرآباد میں ہی شیڈول ہے جبکہ ٹیم ورلڈ کپ میں 6 اکتوبر سے نیدرلینڈز کے خلاف میچ کیلئے میدان میں اترے گی۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کی نامزدگی سے سازشی ٹولہ صوبے میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے