خیبرپختونخوا میں رواں سال بھتہ خوری کے 73 کیسز رپورٹ

پشاور : بھتہ خوری کے واقعات کے بارے میں رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق خیبرپختونخوا میں رواں سال بھتہ خوری کے 73 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
جاری ہونیوالی دستاویز کے مطابق رواں سال بھتہ خوری کے درج واقعات میں 41 مقدمات کا سراغ لگالیا گیا ہے جبکہ 32 کا سراغ نہیں لگایا جا سکا ہے۔
بھتہ خوری کے حوالے سے سب سے زیادہ مقدمات پشاور ریجن میں درج ہوئے جن کی تعداد 9 تھی۔ دستاویز کے مطابق درج مقدمات میں 224 ملزمان نامزد جبکہ 100 گرفتار کئے جا چکے ہیں جبکہ بھتہ لینے والے 6 ملزمان ہلاک ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پشاور ریجن میں رواں سال سب سے زیادہ 26 کیسز درج ہوئے جبکہ خیبر میں بھتہ کے حوالے سے درج 10 واقعات میں سے کسی کا بھی سراغ نہیں لگایا جا سکا ہے۔
دستاویز کے مطابق چارسدہ اور سوات میں 6، 6 ، ہنگو میں 5، نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 3،3 کیسز درج کئے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق پشاور ریجن میں کالعدم ٹی ٹی پی سمیت مختلف کالعدم تنظیموں کے اہلکار بھتہ کی کالز میں ملوث ہیں۔

مزید پڑھیں:  مینگورہ، اے ڈی بی ڈائریکٹرز کا سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ کی سائٹس کا دورہ