افغانستان سے آنے والے افرادکیلئے پولیو ویکسین لازمی

ویب ڈیسک:افغانستان سے پھیلنے والے پولیو وائرس پر قابوپانے کیلئے پاک افغان سرحدوں پر آنے والے افراد اور ان کے ساتھ موجود بچوں کیلئے پولیوویکسی نیشن لازمی قرار دینے کا فیصلہ کر لیاگیاہے۔ ذرائع نے بتایا کہ رواں سال پولیو کے2 کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 27مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہو چکے ہیں پشاور ، ہنگو ،کراچی اور لاہور کے سیوریج سسٹم سے لئے گئے
ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وا ئرس کی تصدیق ہوئی ہے اور ان شہروں میں آنے والے پولیو وائرس کی مماثلت جیناتی طور پر افغانستان میں موجود پولیو وائرس سے کی گئی ہے اس تناظر میں پاک افغان طورخم بارڈر پر اور بلوچستان میں چمن بارڈر سے آنے والے افغانستان کے رہائشی لوگوں کی پولیو ویکسی نیشن لازمی کی جا ئے گی اور بچوں کی افغانستان میں ویکسی نیشن کا ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، افغان لڑکیوں کی تعلیم کیلئے غیر سرکاری تنظیم متحرک