قومی کرکٹرز نے بھارت میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھارت میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں قومی کرکٹرز نے نیٹ پریکٹس شروع کر دی۔
بابر اعظم، شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف، افتخار احمد، سلمان علی آغا، فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث اور زمان خان نے سیشن میں شرکت کی۔
قومی کرکٹرز نے سٹیڈیم کے اندر وارم اپ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں اور نیٹ ایریا میں نیٹ سیشن کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان کل نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کاپاکستانی سفیرسےرابطہ،طلباءکی واپسی کیلئےانتظامات کی ہدایت