وارم اپ میچ، پاکستان کو چھو کر کامیابی کیویز کی جھولی میں جا گری

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے جاری وارم اپ میچ میں پاکستان 345 رنز کا دفاع نہ کر سکا اور پہاڑ جیسے ہدف کے باوجود بھی کیویز کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے ہار گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی شہر حیدر آباد میں کھیلے گئے پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹگ کرتے ہوئے 345 رنز بنائے جس میں محمد رضوان کی سنچری، بابر اعظم کے 80 اور سعود شکیل کے 75 رنز کی اننگز شامل تھی۔
345 رنزکے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں گمان واثق تھا کہ کامیابی شاہینوں کو ہی نصیب ہوگی لیکن کامیابی کا لڈو پاکستانی ٹیم کو چھو کر کیویز کی جھولی میں جا گرا۔ پاکستان کے 345 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ نے جارحانہ اندازاپنایا اور پاکستان کا 346 رنز کا ہدف باآسانی 44 ویں اوورمیں 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا، کیویز کے رچن رویندرا 97 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
واضح رہے کہ وارم اپ میچ میں تمام 15 کھلاڑی دستیاب تھے، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے میچ کھیل کر اپنی فٹنس کا اندازہ لگایا۔
یاد رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ وارم اپ میچ میں یہ بات اہم ہے کہ دونوں جانب سے ہدف 5 وکٹوں کےنقصان پر ہی بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت کرغزستان میں پاکستانی طلباء کیساتھ کھڑی ہے