پشاور میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، 10 مارٹر گولے برآمد

ویب ڈیسک: صوبائِی دارالحکومت پشاور میں تخریب کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، پولیس نے تھانہ متھرا کی حدود سے کھیتوں سے 10 مارٹر گولے برآمد کر لئے۔ ایس پی ورسک ارشد خان کے مطابق مارٹر گولے کھیتوں میں چھپائے گئے تھے، اس حوالے سے خفیہ اطلاع پر کاروائی کی گئی۔
ایس پی ورسک نے مزید بتایا کہ مارٹر گولے ناکارہ بنانے کے لیے بی ڈی یو کو طلب کر لیا گیا، انہوں نے مزید بتایا کہ واقعہ پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایس پی ورسک نے امکان ظاہر کیا کہ اسلحہ پولیس سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا تھا۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں ٹریکٹر الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق