مستونگ دھماکے

مستونگ دھماکے سے متعلق حقائق سامنے لائینگے، وزیراعلیٰ بلوچستان

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے کہا ہے کہ مستونگ دھماکے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
ویب ڈیسک: علی مردان ڈومکی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات درست سمت میں جارہی ہیں، دھماکے کے شدید زخمیوں کو علاج کے لئے کراچی منتقل کیا جائے گا۔
دوسری جانب نگران وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ مستونگ دھماکے سے متعلق پہلے سے کوئی تھریٹ نہیں تھی۔
ادھر بلوچستان بار کونسل کی جانب سے آج صوبہ بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے جبکہ بلوچستان میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے

مزید پڑھیں:  گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر،کسان تنظیموں کا احتجاج کا فیصلہ