موسم تبدیل ‘لنڈے کی رونقیں بحال، سوپ کی دکانیں سج گئیں

ویب ڈیسک: موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لنڈے کے گرم کپڑوں کے بازار سج گئے ہیں موسم گرما کی لیمن سوڈا ، املی شربت ، فالودہ وغیرہ کے سٹالز بند ہونا شروع ہو گئے ہیں جبکہ سوپ کی دکانیں سجنا شروع ہو گئی ہیں۔ ائیر کنڈیشنز بند ہونے کے بعد پنکھوں کا دورانیہ بھی کم ہونے لگا ہے روم کولرز ، ائیر کنڈیشنز کی فروخت ختم ہو گئی ہے خیبر بازار کے تاجر نے کروڑوں روپے کے منافع کے بعد کاروبار تبدیل کر دیا ہے۔ شہر کے تمام چھوٹے بڑے بازاروں میں گرم کپڑوں کے لنڈے بازار اور سٹالز لگ گئے ہیں۔
بیرون ممالک سے پاکستان درآمد پر ٹیکسز اور ڈیوٹیاں لگ جانے کے بعد لنڈے کے اشیاء کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت رواں سال اضافہ ہوا ہے۔ سوپ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے انڈے والے سوپ بغیر انڈے سوپ ، چپس ، مچھلی وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  مولانا سے مذاکرات جاری ہیں، جلد ہمارے شانہ بشانہ ہونگے، بیرسٹر گوہر