ورلڈ کپ وارم اپ میچز، پاکستان اور آسٹریلیا آج مدمقابل

ویب ڈیسک: آئِی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے وارم اپ میچز جاری ہیں، بھارت کے شہر حیدر آباد میں موجود قومی کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ آج آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ پہلے وارم اپ میچ میں قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، ون ڈے فارمیٹ کے عالمی کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہو گا، پاکستان ایونٹ کا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز سے کھیلے گا۔
ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل شاہینوں کی بھرپور تیاری جاری ہے، قومی ٹیم نے گزشتہ روز بھی راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس کی، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے کیلئے سخت محنت کی.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ڈرون حملے کی تردید کردی