عدالت کا عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کی کراچی سے حراست میں لیے جانے کے بعد گمشدگی کے خلاف درخواست پر پولیس کو مقدمہ درج کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ویب ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت کی جس دوران بیرسٹر علی طاہر نے بتایا کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر عثمان ڈارکی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
وکیل کے بتانے پر عدالت نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے پوچھاکہ عثمان ڈارکی گمشدگی کا مقدمہ درج کیوں نہیں کیا گیا؟
عدالت نے کہا کہ پولیس آج ہی عثمان ڈارکی گمشدگی کا مقدمہ درج کرے، مقدمہ درج ہوگا تو تحقیقات ہوں گی اور سب سامنے آجائے گا۔
عدالت نے پولیس کو مقدمہ درج کرکے 18 اکتوبر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور سیکرٹری داخلہ سندھ سے بھی 18 اکتوبر کو تحریری جواب طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی ڈاکٹر آصف محمود امریکہ کے مذہبی آزادی کمیشن کے رکن مقرر