ورلڈ کپ وارم اپ میچ، آسٹریلیا کا پاکستان کو 352 رنز کا ہدف

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں وارم اپ میچز کا سلسلہ جاری، پاکستان اور آسٹریلیا میں پنجہ آزمائی جاری۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 352 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر کینگروز نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹیں کھو کر 351 رنز بنا ڈالے۔
کینگروز کی جانب سے گلین میکسویل 77 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ کیمرون گرین نے ناقابل شکست 50 رنز بنائے جبکہ رنز مشین ڈیوڈ وارنر اور جوش انگلس نے 48 ، 48 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستانی بولرز کیخلاف آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز مارنس لبوشین نے 40 اور مچل مارش نے 31 رنز جوڑے۔ بولنگ کراتے ہوئے پاکستانی بولرز میں اسامہ میر نے 2 جبکہ محمد وسیم، حارث رؤف، شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ یاد رہے کہ وارم اپ میچز بھارتی شہر حیدر آباد میں کھیلے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  190ملین پانڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار